" Zircon Stone information in Urdu (زرقون پتھر)

Zircon Stone in Urdu (زرقون پتھر). Historically, zircon is one of the most ancient rocks. It is prehistoric stone and has been in human use since the beginning of the Stone Age۔ 

zircon stone in Urdu information (زرقون پتھر)

زرقون پتھر

زرقون پتھر کا شمار قدیم پتھروں میں ہوتا ہے یہ حجم اور وزن میں الماس سے زیادہ ہوتا ہے اور ظاہری شکل و شباہت میں الماس سے اس قدر مماثلت رکھتا ہے کہ دونوں پتھروں میں امتیاز کرنا دشوار ہو جاتا ہے صرف وزن کے فرق اور حجم کے لحاظ سے ہی اس کی شناخت کی جاسکتی ہے یہ کافی چمکدار پتھر ہوتاہے۔ 

(Zircon Pathar Name) نام

مختلف زبانوں میں اس کے مختلف نام ہیں جو درج ذیل ہیں۔
٭انگریزی میں اس کا نام ( زرقون )ہے جو اردو میں مستعمل ہے
٭ ہندی زبان میں اس پتھر کو گومیدہ کے نام سے پکارا جاتا ہے۔
٭ اردو میں یہ پتھر زرقون کہلاتا ہے (اسے گومیہ بھی کہا جاتا ہے) لیکن اکثر انگریزی کا نام لیاجاتا ہے
٭ عربی زبان میں اس پتھر کا نام لعل ہے۔
٭سنسکرت میں اس پتھر کو گومیدک کہتے ہیں۔

اقسام اور رنگت 

 رنگ 

٭سبز زرقون ٭نیلا زرقون ٭ نارنجی زرقون ٭ سرخ زرقون ٭پیلا زرقون ٭ بلوری زرقون ٭پیلا خاکستری زرقون۔

زرقون کی دو اقسام مشہور اور عام ہیں۔

 ٭جرگوئنز: یہ ہلکے زردرنگت کا زرقون ہے یہی زرقون کی اعلی قسم ہے اس کے علاوہ زرقون کی ایک قسم وہ ہے جس میں داغ شگاف یا چیر کا نشان ہوتا ہے اسے عیب دار زرقون کہا جاتا ہے۔
٭ہائی سنتھ: یہ زرقون رنگت میں سرخی مائل خاکستری اور نارنجی سرخ ہوتا ہے اس کے بڑے ذخائر سری لنکا میں ہیں۔

کیمیائی  اجزاء  

زرقون میں مندرجہ میں کیمیائی اجزاء پائے جاتے ہیں۔
٭سلیکا ٭ زرگونئیم ٭ منگنیز ٭پلا ٹینم ٭ کیلشیم

 مثبت اثرات اور خصوصیات

٭یہ پتھر انسان کا حوصلہ بلند کرتا ہے سمندری طوفان اور حادثات میں معاونت کرتا ہے۔
٭یہ پتھر روزگار میں اضافہ کرتا ہے رزق میں برکت ہوتی ہے۔
٭ زرقون انسان کو ناگہانی آفات سے محفوظ رکھتا ہے ،یہ پتھر دافع بلیات ہے۔
٭ یہ پتھر محبت میں کامیاب کرتا ہے شادی کرنے میں بھی بابرکت اور معاون ثابت ہوتا ہے۔
٭ زرقون صحت اورعلم کے حصول میں مدد کرتا ہے۔
٭ یہ انسانی ذہن پر خوشگوار اثرات ڈالتا ہے اور پرسکون نیند لاتا ہے۔
٭ اس گھر میں برکت ہوتی ہے جس میں زرقون موجود ہو۔
٭ زرقون کے استعمال سے انسان کے عزت و وقار میں اضافہ ہوتا ہے۔

 طبی خواص اور فوائد

 ٭ دوران خون: زرقون خون کی گردش میں اعتدال پیدا کرتا ہے اور صحت و تندرستی قائم رکھتا ہے۔
٭ لکنت: اس کے استعمال سے ہکلاہٹ (لکنت)ختم ہو جاتی ہے۔
٭ جوڑوں کا درد: اس کے استعمال سے جوڑوں کا درد ختم ہو جاتا ہے مرض گٹھیا میں بے حد مفید ہے۔
٭ فالج و لقوہ: زرقون اعصابی اور امراض لقوہ ، فالج میں بطور دوا شفا بخشتا ہے۔
٭دماغی خشکی: اس سے دماغی خشکی دور ہوتی ہے یہ بے خوابی کے مرض کوختم کرتا ہے۔
٭ مراق و نسيان: زرقون مرض نسیان اور مراق کو ختم کرتا ہے۔
٭موذی امراض: یہ پھر انسان کو آ تشک سوزاک اور جذام جیسے امراض خبیثہ سے محفوظ رکھتا ہے۔
٭مردانہ امراض: یہ پتھر قوت مردی "قوت باہ "میں اضافہ کرتا ہے نامردی کو دور کرتا ہے اور عضو خاص کی کمزوری و
سستی کو ختم کرتا ہے۔
٭سیلان الرحم: زرقون خواتین کے مرض سیلان الرم (لیکوریا) میں بے حد مفید ہے ،یہ رحم کو طاقت دیتا ہے۔

مقامات دستیابی

زرقون دنیا کے بیشتر ممالک میں پایا جاتا ہے ان میں درج ذیل مما لک سرفہرست ہیں جہاں زرقون کے وسیع ذخائر موجود ہیں۔ پاکستان، آسٹریلیا ،براز یل، ناروے (سویڈن) سری لنکا، فرانس، تھائی لینڈ، برما ،کیلی فورنیا (امریکہ) وغیرہ۔

(Zircon Stone Uses) زرقون کا صنعتی استعمال

!مثال کے طور پر 

 ٭فوٹو گرافی: یہ پتھر فوٹوگرافی کی صنعت میں خاصی اہمیت رکھتا ہے اسے فوٹوگرافی کے اسموک فلش پاوڈر میں بھی استعمال کیا جاتا ہے جہاں اس کی انتہائی ضرورت ہوتی ہے۔
٭اسپارک پلگ: یہ موٹر سائیکلوں اور دوسرے کئی قسم کے ٹو اسٹروک انجنوں میں لگائے جانے والے اسپارک پلگ بنانے میں استعمال ہوتا ہے۔
٭نعم البدل پلاٹینم: زرقون کے کیمیائی اجزاء میں چونکہ پلاٹینم کی مقدار دوسرے اجزاء سے زیادہ ہوتی ہے اس لیے یہ پلاٹینم کانعم البدل ثابت ہوتا ہے اور پلاٹینم کی جگہ ایٹمی ٹیکنالوجی میں استعمال کیا جا تا ہے۔
٭اٹامک ری ایکٹر: زرقون سے ایٹمی ٹیکنالوجی میں بھی فائدہ اٹھایا جاسکتا ہے یا ایٹمی بجلی گھروں کے ری ایکٹروں

میں استعمال ہوتا ہے۔

تاریخی حیثیت

تاریخی لحاظ سے زرقون کا شمار بے حد قدیم پتھروں میں ہوتا ہے ۔ قبل از تاریخ پتھر ہے اور ابتدائے زمانہ یعنی پتھر کے زمانے سے انسانی استعمال میں ہے اس کا واضح مطلب ہے کہ یہ پتھر کے زمانے سے دریافت ہوا ہے گویا ایک کروڑ سال پہلے دریافت کیا گیا تھا۔ 


Zircon Stone

Zircon is counted among the ancient stones. It is more than a diamond in volume and weight and is so similar in appearance and resemblance to diamonds that it is difficult to distinguish between the two stones only in terms of weight difference and volume. Only it can be identified. It is a very shiny stone.

zircon stone in Urdu, zircon pathar in Urdu, zircon stone information in Urdu, Gomed stone



Post a Comment

Previous Post Next Post