" Zamurd Stone Benefits, Panna Stone in Urdu | Emerald Gems

 Zamurd Stone

Zamurd stone ( Panna stone زمرد پتھر ) benefits, Pehchan in Urdu & English | Emerald Gems is the most precious stone of the “ZabarJad Stone” family. It is always found in greenery, and it has been used for centuries. Emerald is the fourth most beautiful and precious stone after sapphire, ruby, and diamond.

Zamurd stone benefits, Panna stone in Urdu
Zamurd Stone (panna) in urdu

زمرد پتھر ( پنہ )

زمرد پتھر(اس پتھر کوپنہ بھی کہتے ہیں) زبر جد خاندان کا سب سے قیمتی پتھر ہے ہمیشہ سبزرنگ میں ملتا ہے،اور اس کا استعمال صدیوں سے کیا جا رہا ہے۔ زمرد پتھر، نیلم ، روبی ، ہیرہ پتھر کے بعد چوتھا پتھر ہےجو بہت خوبصورت اور قیمتی ہے۔یہ شاذ و نادر ہی بالکل شفاف پایا جاتا ہے اس صورت میں اس کی قیمت لاکھوں روپرفی قیراط تک چلی جاتی ہے، عام طور پر یہ پتھر جھائیاں، ابراور شگاف والا ملتا ہے۔ 

زمرد پتھر کی پہچان

واضح رہے، کہ زمرد پتھر(پنہ) بہت مہنگا پتھر ہے جس کی وجہ سے آجکل مارکیٹ میں نقلی زمرد کثرت سے ملتے ہیں،اور نقلی زمرد اتنی ہنر مندی سے بنایا جاتا ہے ،کہ اصلی زمرد اور نقلی زمرد پتھر میں فرق کرنا بہت مشکل ہو جاتا ہے۔
لیکن ایک فرق واضح آپ دیکھ سکتے ہیں،اصلی زمرد پتھر سخت ہوتا ہے اور اس کے ااندروتی ساخت قدرتی طور پر نامکمل ہوتی ہے، اس لیے یہ واضح نظر نہیں آتا،اگر آپ اس پتھر کو قریب سے دیکھے گے تو اس میں بے ترتیب پیٹرن اور گہری چھوٹی چھوٹی لہریں نظر آئے گی۔اس کے مقا بلے میں نقلی زمرد دیکھنے میں بہت صاف نظر آتے ہیں اور قیمت میں بھی بہت کم ہوتے ہیں۔( اصلی زمرد پتھر خریدنے کے لیے ہمیشہ با ا عتمادآدمی کے پاس جائے اور پتھر چیک کرنے والے لیبارٹری میں چیک کروا کر رسید لے کر خرید کرے)

 زمرد پتھر (پنہ) کے سحری فوائد

٭ پانچ یا چھ قیراط کا پتھر اتنے ہی سونے یا چاندی کی انگوٹھی میں جڑوا کر پہننے سے دشمنوں اور حاسدوں کے دل میں رعب پڑتا ہے اور وہ دشمنی سے باز آ جاتے ہیں۔
٭ دلی مرادیں عموما پوری ہوتی ہیں۔
٭ غم و غصہ دور کر کے طبیعت میں شگفتگی اور زندہ دلی پیدا کرتا ہے۔
٭ زمرد پتھر کے پہننے والے کو حقیقی محبت ملتی ہے ۔
٭ زمرد پہننے والے کے ہاتھ میں اگر زہریلا کھانا آجائے تو چہرے پر پسینہ نمودار ہو جاتا ہے۔
٭ یہ پتھر پہننے والا اگر پاکدامنی سے ہاتھ دھو بیٹھے تو پھر دوٹکڑے ہو جاتا ہے یا اس میں شگاف پڑ جاتا ہے۔
اگر یہ پتھر جادو، بیماری ،سائے یا نظر بد کودُور نہ کر سکے تو انگوٹھی میں کانپنے لگتا ہے یا گر جاتا ہے،( اس کا زیورات سے نکل کر گر جانا یا گم ہو جانا ہمیشہ بڑے نقصان کا پیش خیمہ ثابت ہوتا ہے ایسی صورت میں کثرت سے صدقہ خیرات اور استغفار کا ورد اور دعا ہی ان مصیبتوں کو ٹال سکتی ہے)۔
٭ یہ پتھرتقریری صلاحیت میں گراں قدر اضافہ لاتا ہے، (استادوں، مبلغوں، خطیبوں، سیلز مینوں کے لیے نہایت ہی مفید سمجھا جاتا ہے)۔
٭ شادی یا شادی کی سالگرہ پر اس کا تحفہ دیناپائیدار اور حقیقی محبت سے آشنا کرتا ہے،( مگر خیال رہے میاں بیوی
بھی ایک دوسرے کی زمرد والی انگشتری تبدیل نہ کریں ورنہ محبت میں رکاوٹ اور خرابی کے شواہد ملے ہیں)۔
٭ ثور،سرطان اور حوت والے افراد اس کو پہن کر فائدہ پاتے ہیں تنگی معاش والے بھی اس سے فائدہ پاتے ہیں۔
٭ زمرد پتھرجادو کا توڑ کرنے والا پتھر بھی کہلاتا ہے۔

زمرد پتھر (پنہ) کے طبی فوائد

٭افعال معدہ کے لیے مفید ہے ۔
٭ نبض کی حرکت کو اعتدال پر لاتا ہے لو بلڈ پریشر اور ہائی بلڈ پریشر دونوں میں مفید ہے۔
٭ دل و دماغ اور معدےو جگر کے افعال کو درست کرتا ہے اور قوت دیتا ہے۔
٭ جذام، زہر، پیاس اور پتھری کے لیے تریاق ہے زہر یلے جانوروں کے ڈنک سے محفوظ رکھتا ہے۔
٭ حرارت عزیزی بڑھاتا ہے۔
٭ مرگی اور امراض رقم کے لیے شفا ہے۔
٭ سر کے دردخاص طور پر میگرین کی صورت میں سر میں باندھنے سے عموما افاقہ ہو جاتا ہے۔
٭ ذیابیطس (شوگر )والوں کے لیے مفید ہے۔
٭ مثانے کوقوت دیتا ہے پیشاب کی زیادتی کو کنٹرول کرتا ہے۔
٭ وضع حمل میں آسانی کے لیے رانوں پر باندھا جانا نہایت مفید ہے۔

زمرد پتھر کے حامل افراد

زمرد پتھرمئی کے مہینے میں پیدا ہونے والے لوگوں کا پیدائشی پتھر ہے۔اس علاوہ ،حوت، سرطان ، ثور والے افراد بھی پہن سکتے ہیں (بہتر ہے کسی آسٹرلوجر سے مشورہ کر کے یہ پتھر پہنے)۔

زمرد پتھر پہننے کا دن

زمرد پتھر جمعرات کے دن صبح سورج طلوع ہوتے وقت غسل کر کے ،اور درودِ ابراہیمی پڑھ کر سیدھے ہاتھ کی چھوٹی د انگلی میں پہنے،اس طرح یہ پتھر پہننے سےبہت سے فوائد حا صل ہو سکتے ہیں۔

مقامات دستیابی

یہ بہت قیمتی ، نایاب اور خوبصورت پتھر ہے،اس پتھر کے ذخائر،مصر ، کو لمبیا ، برازیل اور افغانستان میں پائے جاتے ہیں۔اس کے علاوہ ان ممالک میں اس پتھر کی نشاندہی ہوئی ہے ، اٹلی ، کینیڈا، چائنہ ، فرانس ، جرمنی اور امریکہ۔(پاکستان سے حاصل ہونے والا زمرد پتھر(پنہ) دنیا کا بہترین پتھر مانا جاتا ہے)۔

zamurd stone

Emerald Stone

Emerald is the most precious stone of the “ZabarJad Stone” family. It is always found in greenery, and it has been used for centuries. Emerald is the fourth most beautiful and precious stone after sapphire, ruby, and diamond. It is rarely found to be completely transparent.

zamurd stone, panna stone, Emerald Gems, emerald benefits, emerald in urdu, emerald stone, zamurd stone in english, zamured pathar, panna stone, gems emerald benefits, panna stone ke fayde in urdu,panna stone benefits in urdu,

Post a Comment

Previous Post Next Post